
پاکستان میں کرپٹ نظام کی تبدیلی ہی اصل تبدیلی اور ترقی و خوشحالی کا راستہ ہے
قوم امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دیں اور تو ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 78 سال سے جاری کرپٹ نظام کی تبدیلی ہی اصل تبدیلی اور حقیقی خوشحالی کا راستہ ہے۔ صرف چہرے بدلنے سے نہ کچھ بدلا ہے اور نہ ہی مستقبل میں بہتری کی کوئی امید ہے۔
قوم امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دے، ہم مل کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 169 میں منعقدہ "عید ملن و ممبر سازی کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور عبدالرشید مرزا، رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ، امیر پی پی 169 فیاض احمد فیضی، اشتیاق گجر، حافظ عبدالطیف، یوسی صدور، صدور عوامی کمیٹی اور جے آئی یوتھ کے ذمہ داران سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 169 میں عید ملن و ممبر ساز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور عبدالرشید مرزا ، رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ ، امیر پی پی 169 فیاض احمد فیضی ، اشتیاق گجر ، حافظ عبدالطیف ، یوسی صدور ، صدور عوامی کمیٹی ، ذمہ داران جے آئی یوتھ بھی خطاب کیا جبکہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔
ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں لیکن دین سے بیزار حکمرانوں کے پروٹوکول اور عیاشیاں کم نہیں ہو رہیں۔
جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک کا مقصد پاکستان کو کرپٹ اور بدیانت ٹولے سے نجات دلانا ہے۔انگریز کے ذہنی غلاموں کا یہ ٹولہ اپنے آقاؤں کا نظام مسلط رکھنا چاہتا ہے۔
اصل تبدیلی نظام کی تبدیلی ہے۔چہرے بدلنے سے 78سال میں کچھ بدلا نہ آئندہ بدلے گا۔ جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے تاکہ عام آدمی کو بھی انصاف، تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں میسر آسکیں۔







