Politics

مرکزی مسلم لیگ کے الیکشن سیکرٹریٹ کا افتتاح مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے کر دیا

مرکزی مسلم لیگ کے الیکشن سیکرٹریٹ کا افتتاح مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے کر دیا
بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز، مرکزی مسلم لیگ نے پنجاب بھر میں انتخابی نیٹ ورک متحرک کر دیا

مرکزی مسلم لیگ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پنجاب بھر میں اپنی انتخابی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے مرکزی الیکشن سیکرٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاح مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کیا جبکہ اس موقع پر پارٹی الیکشن کمشنر انجینئر حارث ڈار، جنرل سیکرٹری لاہور چوہدری حمید الحسن گجر، سردار عبدالغفور ڈوگر، معاذ اشتیاق، عمر عبدالعزیز، ، راشد سندھو، عمر فاروق گجر، شیخ عدیل عامر، حافظ نوید سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ صرف جلسوں کی سیاست نہیں بلکہ یونین کونسل سطح تک منظم عوامی نیٹ ورک کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، کنٹونمنٹ بورڈ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی نے گراس روٹ لیول پر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور ہر حلقے میں متحرک ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں روایتی سیاسی جماعتوں سے مایوس عوام اب خدمت، دیانت اور مقامی مسائل کے حل کی سیاست چاہتے ہیں، اسی لیے مرکزی مسلم لیگ عوامی سطح پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مرکزی مسلم لیگ ایک منظم اور متحرک سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی۔پارٹی الیکشن کمشنر انجینئر حارث ڈار نے کہا کہ پنجاب بھر میں انتخابی فہرستوں، یونین کونسل ڈیٹا اور تنظیمی ڈھانچے پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ امیدواروں اور کارکنان کی تربیت کے لیے بھی خصوصی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں