
آل پاکستان انجمن تاجران لاہورکے وفد کی مرکزی مسلم لیگ سیکرٹریٹ آمد،حافظ طلحہ سعید سے ملاقات
مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔حافظ طلحہ سعید
آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے وفد کی مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد ہوئی ہے ،وفد نے نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید سے ملاقات کی ہے،
ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور تجارتی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تاجروں کو درپیش مسائل، مہنگائی، کاروباری مشکلات اور ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر گفتگو ہوئی۔
آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کےوفد میں خواجہ وسیم گلشن سرپرست تاجر ونگ لاہور، خواجہ یوسف تاجر رہنما، حمزہ جاوید بٹ تاجر رہنما، شیخ عمر حنیف نائب صدر ہال روڈ، فیصل غزنوی ، واصف معراج ڈپٹی نائب صدر ہال روڈ، عمر بٹ اور دیگر معزز تاجر برادران شامل تھے۔
اس موقع پر پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ تاجروں کے حقوق، کاروباری آسانیوں اور معاشی استحکام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
وفد نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کے مؤقف اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔







