Politics

جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم میں عوامی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں

لاہور بھر میں ممبر شپ کیمپس پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور عوام کا یہ اعتماد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام روایتی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اور جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت کو مسائل کا واحد حل تصور کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر گول چکر ضلع شرقی میں "ڈور ٹو ڈور” ممبر شپ دعوتی مہم کے دوران شہریوں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ کمر شبیر امیر زون 155 ، ساجد محمود ، محمد حسین سمیت دیگر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت بھی موجود تھے جنہوں نے موقع پر ہی درجنوں افراد کو جماعت کی باقاعدہ رکنیت فراہم کی۔

امیرِ جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے صدر کے علاقے میں عوامی رابطہ مہم کے دوران دکانداروں، راہگیروں اور مقامی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جماعت کے منشور اور عوامی خدمت کے مشن میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ ۔

ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ "ہماری یہ مہم محض اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے نہیں بلکہ شہریوں کو شہر کی بہتری اور حقوق کی جدوجہد میں شراکت دار بنانے کے لیے ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ہمارے وفود نوجوانوں، محنت کشوں اور سماجی شخصیات سے رابطے کر کے انہیں ترازو کے پیغام سے روشناس کرا رہے ہیں۔”

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مہم کے اختتام تک لاہور کے ہر گھر تک دیانت داری کا پیغام پہنچا دیا جائے گا اور لاکھوں نئے ممبران جماعت اسلامی کے کارواں کا حصہ بنیں گے۔

انہوں نے مزید کا کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیرِ اہتمام شہر بھر کی اہم شاہراہوں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں ممبر شپ کیمپس پوری تندہی سے قائم ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کررہےہیں ۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں