
ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ”معرکہ حق“کا ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد
تقریب میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان کے دفاعی عزم کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ”معرکہ حق“کا ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی، سماجی شخصیات، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان کے دفاعی عزم کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر برائے ملائیشیا، سید احسن رضا شاہ تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ”معرکہ حق“پاکستانی قوم کے اتحاد، حوصلے اور قربانیوں کی روشن علامت ہے۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ وطن کے سفیر ہوتے ہیں اور قومی مفادات کے تحفظ اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں، قومی استحکام اور عوامی یکجہتی کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی بینرز اور تصویری نمائش بھی کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور عالمی وقار کیلئے پوری قوم ایک صفحے پر کھڑی ہے۔







