Pakistanٹائٹل

مریم نواز کا پیرا فورس کے 4 ہزار اہلکاروں اور افسران کی اسکروٹنی کا حکم، کرپشن پر زیرو ٹالرنس کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے 30 جون تک تمام اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی، مشکوک شہرت کے افسران کو فوری واپس بھیجنے اور اندرونی انٹیلی جنس نظام مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے 4 ہزار اہلکاروں اور افسران کی مکمل اسکروٹنی کا حکم دے دیا ہے۔

پیرا فورس سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ فورس کے تمام اہلکاروں پر 30 جون تک باڈی کیمز نصب کیے جائیں تاکہ کارروائیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو اہلکار کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال یا عوام کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اسے دوسروں کیلئے مثال بنایا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مشکوک شہرت رکھنے والے افسران کو فوری طور پر ان کے اصل محکموں میں واپس بھیج دیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرا کے اندرونی انٹیلی جنس اور خفیہ اطلاع کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو پیرا کی حالیہ کارروائیوں اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں