Pakistanٹائٹل

فیصل آباد میں آج سے پلاسٹک فری زونز کا آغاز، بڑے بازاروں میں پابندی نافذ

اس مہم کو مرحلہ وار پورے شہر میں وسعت دی جائے گی

فیصل آباد: شہر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے بڑے بازاروں میں پلاسٹک فری زونز قائم کرنے کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا اور شہریوں میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنا ہے۔

حکام کے مطابق، اس منصوبے کے تحت مارکیٹس میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ دکانداروں اور خریداروں کو متبادل ماحول دوست اشیاء استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم کو مرحلہ وار پورے شہر میں وسعت دی جائے گی تاکہ آلودگی میں کمی لائی جا سکے اور ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اقدام کا ساتھ دیں اور پلاسٹک کے استعمال سے گریز کریں تاکہ شہر کو ماحولیاتی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں