Pakistanٹائٹل

غلط فہمی کے نتیجے میں پولیس کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

ولیس نے گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے

شکارپور کے علاقے گلودڑو کے قریب مبینہ غلط فہمی کے باعث پولیس کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ علی حسن جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی محمد کلیم کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا جب علی حسن اپنی نئی ذاتی گاڑی میں جا رہے تھے۔

گلودڑو پولیس نے گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو حراست میں لے کر کوارٹر گارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں