Politics

معرکہ حق بنیان مرصوص پورے عالم اسلام کی فتح ہے مفتی کریم خان

پاک فوج نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا احسان گیلانی معرکہ حق بنیان مرصوص سیمینار سے خطابات

قومی امن کمیٹی حکومت پاکستان کی اپیل پر وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کے میں عظیم فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر جامعہ ابوہریرہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جس سے خطاب کرتے ہوٸے ممبر قومی امن کمیٹی ڈاکٹر کریم خان نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور معرکہ حق میں فتح پورے عالم اسلام کی فتح ہے جس پورے عالم اسلام میں ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا اور یہ سہرا ہمارے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے سر ہے کہ جنکی قیادت میں یہ معرکہ کامیابی سے ہمکنار ہوا

سمینار میں ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی، مفتی شفاقت ہمدمی مفتی عرفان صدیقی، مولانا ربنواز حقانی، مولانا محمد عثمان نقشبندی، مفتی اختر علی قادری، مفتی عرفان نعیمی، علامہ اعظم ساجد خضری، علامہ محمد عمر حیدری، مفتی امجد سعیدی، مولانا عابد نعیمی،علامہ صابر سعیدی شریک تھے

مفتی کریم خان نے مزید کہا کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بلند دعوے کرنیوالے بھارت کا غرور خاک ملادیا سیکرٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہل سنت سید احسان احمد گیلانی نے کہا کہ ہمارا دفاع جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ناقابل تسخیر ہے اور معرکہ حق میں دنیا پر یہ بات واضح ہو گٸی کہ پاکستان اپنی آزادی اور خود مختاری کے خلاف دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے

اور بری بحری و زمینی فوج ہر لحاظ مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہر فوجی جذبہ جہاد سے سر شار ہے جسکو شکست دینا ہندو بزدل کا کام نہیں تقریب کے آخر میں پاکستان کی خوش حالی اور پاک فوج کے خصوصی دعا کی گٸی

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں