Internationalٹائٹل

روس کا ایران سے اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کا عزم

صدر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا کریں گے

روس نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا کریں گے۔

روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام ملا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے انکی نیک خواہشات پہنچائیں۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے ایرانی عوام اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا، ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا۔

اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں