سیاست

بشری بی بی کی طبیعت شدید خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کل رات بھی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ موجود رہی اور انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشری بی بی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ان کی جیل میں طبیعت شدید خراب ہے کل رات بھی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ موجود رہی اور انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی فیملی کو بھی اسلام آباد بلا لیا گیا یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو اسلام آباد بلایا گیا

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو طبیعت کی خرابی پر گزشتہ رات نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اب ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اطلاع دی گئی کہ بشریٰ بی بی کو رات میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گزارش ہے کہ اہلِ خانہ کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی جائے اور بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button