
سیاست
ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی پاکستان اور اُمت مسلمہ کیلئے باعث فخر ہے
قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان کے رکن ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی پاکستان اور اُمت مسلمہ کیلئے باعث فخر ہے،
جس جنگ نے پوری دنیا کو ہلادیا اس جنگ کو رکواناوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عظیم کارنامہ ہے۔
ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے مزید کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے خطے کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو تباہی سے بچایا ہے۔ پوری قوم اِن سے اظہار تشکر کرتی ہے۔
آج پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت بڑھ گئی ہے۔ بلاشبہ پاکستان نے یہودو ہنود کی سازشوں کو حکمت و دانش سے ملیامیٹ کردیا ہے۔
قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔







