پاکستانٹائٹل

پنجاب کابینہ کی پتنگ سازی کی مشروط اجازت، لاہور سمیت 4 اضلاع میں منظوری

فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں رجسٹرڈ مینوفیکچررز کو محدود مدت کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت

پنجاب حکومت کی پتنگ سازی کی اجازت، لاہور سمیت مزید 4 اضلاع میں مینوفیکچرنگ کی منظوری

پنجاب کابینہ نے لاہور کے بعد صوبے کے مزید چار اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ یہ منظوری پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت دی گئی ہے، جس کا مقصد پتنگ بازی کو ضابطے میں لانا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں قابلِ اجازت پتنگ سازی مواد تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔ ان اضلاع میں کام کرنے والے تمام مینوفیکچررز کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مینوفیکچررز حکومت پنجاب کے ای بز پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں گے، جبکہ صرف رجسٹرڈ اداروں کو کائٹ فلائنگ رولز کے مطابق پتنگ اور ڈور تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ مینوفیکچررز تیار کردہ پتنگیں اور ڈور صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز یا سیلرز کو فروخت کر سکیں گے۔ مزید یہ کہ تیار شدہ سامان کو لاہور میں بھی صرف 6، 7 اور 8 فروری کے لیے فروخت اور استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ ان چار اضلاع میں تیار ہونے والا پتنگ بازی کا سامان لاہور کے علاوہ کسی اور ضلع میں فروخت نہیں کیا جا سکے گا، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button