Internationalٹائٹل

ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں، دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

برگن اسٹاک میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا، مقام کے انتخاب پر ایران، امریکا، پاکستان اور قطر کا اتفاق

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب کے مقام میں تبدیلی کردی گئی ہے، جبکہ تقریب کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس اہم سفارتی تقریب کی میزبانی کرے گا، جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی حکام اس وقت سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد بھی تقریب میں شرکت کرے گا، جو 18 جون کو سوئٹزرلینڈ پہنچے گا۔

دوسری جانب سوئس وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے معروف مقام برگن اسٹاک میں منعقد ہوگی۔

سوئس وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت سے متعلق مذاکرات اور دستخطی تقریب اب سوئٹزرلینڈ کے مرکزی علاقے برگن اسٹاک میں ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریب کے مقام کا انتخاب ایران اور امریکا سمیت تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے کیا گیا، جس میں پاکستانی اور قطری ثالثوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

سفارتی حلقوں کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button
error: Content is protected !!
بول کر تلاش کریں