
عید قربان مسلمانوں کو ایثار، قربانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے،خالد مسعود سندھو
قربانی سب کیلئے،22 لاکھ افراد تک قربانی کاگوشت پہنچائیں گے، یعقوب شیخ،خالد نیک گجر،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،شفیق الرحمان وڑائچ
مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان مسلمانوں کو ایثار، قربانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔عید کی خوشیوں کے موقع پر کشمیر، فلسطین اور دنیا کے دیگر خطوں میں ظلم و ستم کا شکار مسلمانوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔قربانی سب کے لئے مہم کے تحت ملک بھر میں 22 لاکھ افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، جوائنٹ سیکرٹری خالد نیک گجر،انجینئر حارث ڈار،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان وڑائچ، صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم، صدر مسلم ویمن لیگ عفت سعیدنے پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کا حل اتحاد، قربانی، باہمی یگانگت اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے،
عیدالاضحیٰ سنتِ ابراہیمیؑ کی یاد تازہ کرتی ہے اور ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ اپنی خوشیوں میں غریب، نادار اور مصیبت زدہ افراد کو بھی شریک کیا جائے،مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غرباء، مساکین اور مستحق افراد کا خیال رکھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،مرکزی مسلم لیگ ملک بھر کے ایک سو اضلاع میں 22 لاکھ سے زائد گھرانوں تک قربانی کا گوشت بطور تحفہ پہنچائے گی،عید کے دوسرے دن متعدد شہروں میں عیدالاضحٰی دسترخوان سجائے جائیں گے جہاں ہزاروں افراد کی تواضع کی جائے گی، پکا پکایا کھانا جیل خانہ جات، پولیس اسٹیشنزاور اسپیشل پرسنز تک پہنچانے کیلئے شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تا کہ عید قربان کے بابرکت کھانے سے کوئی محروم نہ رہے۔







