Pakistanٹائٹل

اسلام آباد میں فراڈ ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی، 98 غیر قانونی اسکیموں کی نئی فہرست جاری

ادارے نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آج شہریوں اور سرمایہ کاروں کو فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے 98 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام کو غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ہاؤسنگ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے بچایا جا سکے، جو بعد میں مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی جائیداد میں سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ منظوری اور قانونی حیثیت ضرور چیک کریں۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں