پاکستانٹائٹلعالمی امور

امریکا کا بڑا فیصلہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے دو ہفتوں کے لیے روک دیے

وزیراعظم شہباز شریف اور عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی، امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ قریب

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری عسکری کارروائیوں کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں تک بمباری اور دیگر حملے معطل رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اہم فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آیا، جس میں ایران پر متوقع حملے روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایران کو “اسلامی جمہوریہ ایران” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو فوری، محفوظ اور مکمل طور پر کھولنے پر آمادہ ہو جاتا ہے تو یہ اقدام خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس دو ہفتوں کی جنگ بندی کو ایک دوطرفہ موقع سمجھتا ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا اپنے زیادہ تر عسکری اہداف حاصل کر چکا ہے اور اب توجہ ایک طویل مدتی امن معاہدے کی طرف مرکوز ہے، جو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے، جسے امریکا سنجیدگی سے زیر غور لا رہا ہے اور اسے مذاکرات کی بنیاد بنانے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ماضی کے کئی اہم تنازعات پر کافی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے، تاہم حتمی معاہدے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

انہوں نے اس پیش رفت کو نہ صرف امریکا بلکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثبت اور اہم سنگ میل قرار دیا۔

جواب دیں

Back to top button