
جاری کشیدگی: امریکی اسلحہ ذخائر ختم ہونے لگے، اربوں ڈالر کے ہتھیار استعمال
ابتدائی 16 دنوں میں 11 ہزار ہتھیار استعمال، لاگت 26 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکا کے اسلحہ ذخائر پر مالی اور عسکری دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق ابتدائی 16 دنوں کے دوران امریکا اور اس کے اتحادی تقریباً 11 ہزار ہتھیار استعمال کر چکے ہیں، جن کی مجموعی لاگت لگ بھگ 26 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر تیزی سے کم ہو سکتے ہیں، جس سے مستقبل میں دفاعی حکمت عملی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
مزید برآں، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو امریکا کو ممکنہ طور پر اپنے پرانے یا کم جدید ہتھیار استعمال کرنا پڑ سکتے ہیں، جو عسکری صلاحیت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک جاری رہنے والی کشیدگی نہ صرف مالی بوجھ میں اضافہ کرے گی بلکہ دفاعی وسائل کی دستیابی کو بھی ایک بڑا چیلنج بنا سکتی ہے۔







