ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

ایران میں آن لائن پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن، 466 افراد گرفتار

سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، گرفتار افراد پر دشمن نیٹ ورکس سے روابط اور حساس معلومات شیئر کرنے کے الزامات

ایران میں سیکیورٹی اداروں نے ملک مخالف آن لائن سرگرمیوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 466 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی دارالحکومت تہران میں جدید انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بیرونی نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں رہ کر ملک کے اندر بے چینی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان حساس تنصیبات کی ویڈیوز بنانے، سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مواد پھیلانے اور غیر ملکی عناصر کے ساتھ تعاون جیسے اقدامات میں ملوث تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مہینے کے دوران اسی نوعیت کے مقدمات میں ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جو اس کریک ڈاؤن کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button