ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

ایران کا سخت مؤقف: نقصانات کے ازالے تک جنگ جاری رہے گی، محسن رضائی

پابندیوں کے خاتمے اور عالمی ضمانت کا مطالبہ، امریکا کو خطے سے نکلنے کا پیغام

ایران کی اعلیٰ قیادت کے قریبی حلقوں سے سخت مؤقف سامنے آیا ہے، جہاں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے نقصانات کے مکمل ازالے تک جنگ جاری رکھے گا۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اس بات پر زور دے گا کہ اس پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں اور مستقبل میں کسی بھی قسم کے حملے نہ ہونے کی عالمی سطح پر ضمانت فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس بار سخت ردعمل دے گا اور "آنکھ کے بدلے سر” لینے کی بات کرتے ہوئے امریکا کو خطے سے نکلنے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں کسی ممکنہ معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے بھی اس حوالے سے بات چیت ہو چکی ہے اور وہ حالیہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے بیانات خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں ایک طرف سخت مؤقف اپنایا جا رہا ہے تو دوسری جانب مذاکرات کے امکانات بھی برقرار ہیں۔

جواب دیں

Back to top button