ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

القسام بریگیڈ کا بیان: ایران مسلم دنیا کی پہلی دفاعی لائن قرار

حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی کارروائیاں غزہ کے شہداء کا ردعمل ہیں، مسلم ممالک سے اتحاد کی اپیل

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں ایران کو اسلامی دنیا کی پہلی دفاعی دیوار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرونی جارح قوتیں ایرانی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

غزہ سٹی سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی میزائل حملے دیکھ کر انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے، اور یہ کارروائیاں غزہ میں ہونے والے جانی نقصانات کا ردعمل بھی سمجھی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، اور اگر اس کے خلاف مؤثر قوت استعمال نہ کی جائے تو وہ دیگر مسلم ممالک کے خلاف بھی جارحانہ اقدامات کر سکتا ہے۔

ترجمان القسام بریگیڈ نے مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات میں متحد ہو کر اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

جواب دیں

Back to top button