سیاست

یتیموں کی کفالت اور ان کی مدد کرنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے

باہمت بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھنا ایک عظیم دینی و سماجی خدمت ہے۔

جماعت اسلامی پی پی 163 کے زیر اہتمام گرین ٹاؤن میں باہمت بچوں کے لیے عید شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد یتیم اور مستحق بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا تھا۔ تقریب میں ضیاء الدین انصاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔فیسٹیول میں 850 باہمت بچوں میں فی کس 2500 روپے نقد عیدی تقسیم کی گئی تاکہ وہ عید کی تیاریوں اور خریداری میں خوشی کے ساتھ حصہ لے سکیں۔ اس موقع پر وقاص احمد بٹ اور مرزا عبدالرشید ،محمد ساجد خان امیر پی پی 163، شیخ بشارت نائب امیر پی پی 163اور زرار جلیل سیکرٹری پی پی 163نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے گرین ٹاؤن جماعت اسلامی کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ باہمت بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھنا ایک عظیم دینی و سماجی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیموں کی کفالت اور ان کی مدد کرنا نبی کریم ﷺ کی عظیم سنت اور جنت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں رسول اللہ ﷺ کے اتنا قریب ہوگا جیسے دو انگلیاں قریب ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی کفالت اللہ کی محبت کے حصول، معاشرتی فلاح کے فروغ اور کمزور طبقات کے ساتھ حسنِ سلوک کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات اور سماجی اداروں پر زور دیا کہ وہ یتیم بچوں کی تعلیم، تربیت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک باوقار، ہمدرد اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button