
ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ
ایران کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 20 دھماکے سنے گئے، متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں میزائل حملوں کے بعد شدید دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔
ایران کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملے کیے گئے ہیں جس کے بعد شہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں کم از کم 20 دھماکے سنے گئے جبکہ حملوں کے بعد مختلف مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ حملوں کے باعث شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہنگامی خدمات کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا۔
دوسری جانب امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے مزید 5 ہزار فوجیوں کو خطے میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ہزاروں امریکی میرینز کو بھی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔







