پاکستانٹائٹل

آپریشن غضب للحق: پاک فوج کے قندھار ایئر فیلڈ پر حملے، آئل اسٹوریج سائٹس تباہ، ویڈیو جاری

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 مارچ کی شب افغانستان کے قندھار ایئر فیلڈ میں آئل ڈمپ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا، ویڈیو میں حملے سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران قندھار ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 مارچ کی شب ہونے والے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں کارروائی سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ میں موجود آئل ڈمپ سائٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button