پاکستان

یوم القدس: لاہور سمیت ملک بھر میں بھی یوم القدس پر ریلیوں کا اہتمام

ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور تحریک امت بیداری مصطفیٰ کی قیادت نے کی۔

قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کیلئے مجلسِ وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم القدس کے سلسلہ میں بڑی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور تحریک امت بیداری مصطفیٰ کی قیادت نے کی۔

جبکہ مرکزی خطابات علامہ سید جواد نقوی، علامہ سید علی اکبر کاظمی، ڈاکٹر مسعودی ایرانی جنرل قونصلیٹ ،لیاقت بلوچ جماعت اسلامی ،سید اسد عباس نقوی ،سید حسن علی مرکزی رہنماء آئی ایس نے کئے۔

ریلی میں ہزاروں مرد و باپردہ خواتین نے بچوں اور بزرگوں سمیت شرکت کرکے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیا۔

شرکا نے فلیکس، بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل کی بربریت، شہدا کی تصاویر اور دونوں غاصبوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

شرکا نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی بربریت کی مذمت اور امت مسلمہ کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔

ناصر باغ سے شروع ہونیوالی ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button