پاکستانٹائٹل

لکی مروت: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 6 اہلکار شہید

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ضلع لکی مروت کے ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مزید پولیس کی نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button