ٹیکنالوجی

پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل، حکومت کو 510 ملین ڈالر حاصل ہوں گے

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت، عمل شفاف انداز میں مکمل کیا گیا

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی Shaza Fatima Khawaja نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں حکومت کو تقریباً 510 ملین امریکی ڈالر حاصل ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 جی نیلامی کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل کیے گئے اور اس عمل کے دوران مجموعی طور پر 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق Pakistan اب تیزی سے ڈیجیٹل ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے اور 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے ملک میں جدید ڈیجیٹل سہولیات اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنایا جائے اور معیشت کی ڈیجیٹل بنیاد کو مزید مستحکم کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button