
امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے،پاکستان فلاح پارٹی
امریکہ واسرائیل نے سکول کے معصوم بچوں سے لیکر عام نہتے شہریوں پرحملہ کر کے اپنےمکروہ کردار کو دنیا میں ظاہرکیا۔
پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری ، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، میاں راشد حفیظ، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے اپنےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
امریکہ واسرائیل نے سکول کے معصوم بچوں سے لیکر عام نہتے شہریوں پرحملہ کر کے اپنےمکروہ کردار کو دنیا میں ظاہرکیا۔
اس کے سفاکانہ وحشیانہ کردار کو روکنے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایران اپنےملک وقوم کے دفاع کے لئے پوری جرات بہادری واستقامت اورغیرت مندی سے جنگ لڑ رہا ہے جو اس کاقانونی بین الاقوامی حق ہے۔
عالم اسلام کے حکمرانوں اور دنیا میں امن کے خواہاں عالمی فورمز نے امریکی واسرائیلی بدمعاشی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا ناکیا تو پوری دنیامیں امن ممکن نہیں رہے گاسکول کے معصوم بچوں سے شروع ہونے والی ظلم وبربریت وسفاکیت ایران کے نہتے شہریوں تک پہنچ گئی ہے امریکہ سپر پاور کی آڑ میں دنیا بھر کے امن کو تباہ وبرباد کرنے کےلئے آئے روز کسی ناکسی ملک وقوم پرچڑھ دوڑتاہے اس کے منہ کولگےخون کی عادت کوختم کرنے کے لئے مہذب دنیا کومیدان عمل میں آکراس کے خلاف بھرپور آواز اٹھاناہوگی پچھلے دس روز سے بلاوجہ ایران پر حملے اس کی دنیا کو جہنم بنانےکے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں عالم اسلام کے حکمرانوں کو بھی سوچنا ہوگا کہ اس سے پہلے اس نے شام فلسطین عراق لیبیا افغانستان سمیت مختلف ممالک کوتباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی اور اب ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکی اسٹیبلشمنٹ ، نیتن یاھو اور صیہونی
دنیا میں جنگل کا قانون رائج کر رھے ھیں
انھیں نہ روکا گیا تو انکی حرص دنیا کو جہنم بنا دے گی
انھیں انکے ناپاک عزائم سے روکنے کیلئے ھر قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ھو گا ۔۔







