ٹائٹلعالمی امور

ایران۔امریکا کشیدگی پر کم جونگ اُن کا ردِعمل: “جنگ نہیں چاہتے مگر اس سے بچنے کا ارادہ بھی نہیں”

شمالی کوریا کے رہنما نے امریکا اور اسرائیل کی ایران پر کارروائیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مغربی ممالک کو سخت پیغام دے دیا

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پہلی بار کھل کر ردِعمل دیتے ہوئے عالمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ اُن نے فوجی افسران اور حکومتی حکام کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اگر حالات پیدا ہوئے تو وہ اس سے بچنے کی بھی کوشش نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں شمالی کوریا کے رہنما نے مغربی ممالک، خصوصاً امریکا کو سخت تنبیہ کی اور اپنے ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور فوجی طاقت کا حوالہ بھی دیا۔

کم جونگ اُن نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “شرمناک اور غیرقانونی جارحیت” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی خودمختار ملک پر اس طرح کے حملے علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر اس پر مسلط کی گئی تو وہ اس سے پیچھے بھی نہیں ہٹے گا۔

دوسری جانب بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو اپنے جوہری پروگرام کے دفاع کے لیے بطور مثال پیش کر سکتا ہے۔

کم جونگ اُن نے اپنے خطاب میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ موجودہ عالمی نظام طاقت کے اصول پر چل رہا ہے اور صرف وہی ممالک محفوظ رہ سکتے ہیں جن کے پاس مضبوط دفاعی قوت موجود ہو۔

جواب دیں

Back to top button