ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

ایرانی فوج کا بیان: پڑوسی ممالک سے تعاون چاہتے ہیں، خطے سے امریکی اثر ختم کرنے کا عزم

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران نے صرف ان اڈوں کو نشانہ بنایا جہاں سے حملے کیے گئے، پڑوسی مسلم ممالک کو نقصان سے بچانے کی کوشش کی گئی

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور مشترکہ تعاون کے ذریعے امریکی اثر و رسوخ کو خطے سے ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ایران نے حالیہ کارروائیوں کے دوران صرف ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جہاں سے ایران کے خلاف حملے شروع کیے گئے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے ان ممالک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جنہوں نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ترجمان کے مطابق ایرانی افواج کی کوشش تھی کہ کسی بھی پڑوسی مسلم ملک کو نقصان نہ پہنچے اور کارروائیوں کو محدود رکھا جائے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں واقع الظفرہ ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے میں امریکی سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، وارننگ ریڈار اور فائر کنٹرول ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کا مقصد خطے میں موجود ان دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچانا تھا جو ایران کے خلاف فوجی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی تھیں۔

جواب دیں

Back to top button