ٹائٹلعالمی امور

تل ابیب میں تباہی کے مناظر، 100 میٹر گہری سرنگیں بھی میزائلوں سے لرز رہی ہیں: بھارتی صحافی

اسرائیل میں تباہی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی، اسپتالوں تک رسائی محدود — بھارتی صحافی کا دعویٰ کہ میزائل الرٹس بھی کئی بار بروقت نہیں ملتے

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں جاری کشیدگی اور حملوں کے بعد ایک بھارتی صحافی نے وہاں کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی تباہی کے اثرات اتنے شدید ہیں کہ تقریباً 100 میٹر گہرائی میں موجود زیرِ زمین سرنگیں بھی میزائل حملوں سے لرز رہی ہیں۔

بھارتی صحافی کے مطابق اسرائیل میں میڈیا پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کو نہ تو لاشوں یا زخمیوں کی تصاویر لینے کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی اسپتالوں میں جا کر حالات کی کوریج کرنے دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تباہ شدہ عمارتوں کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے پر بھی پابندی ہے، جس کے باعث میڈیا کو زمینی حقائق مکمل طور پر دکھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کا بہت چرچا سنا جاتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں اس ٹیکنالوجی کو مؤثر ثابت ہوتے نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض اوقات میزائل حملوں سے پہلے جاری ہونے والا الرٹ میسج بھی بروقت موصول نہیں ہوتا اور اچانک حملہ ہو جاتا ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بھارتی صحافی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کی میڈیا کوریج کے سلسلے میں وہاں موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button