Politicsٹائٹل

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں دو بڑی دہشت گردریاستیں ہیں

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرے

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر کی یونین کونسلز کی سطح پر نماز جمعہ کے بعد اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔

مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے جارحیت کا راستہ روکا جائے۔

مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

منصورہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں دو بڑی دہشت گرد ریاستیں ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اس نازک صورتحال میں متحد ہو کر ظلم و جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی حق و انصاف کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مظاہروں کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

منصورہ میں احتجاجی مظاہرے سے نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، نائب امیرجماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، امیرجماعت اسلامی غربی لاہور سید علی ارتضی حسنی، عبدالعزیز عابد، طلحہ عزیز، ڈاکٹر آصف سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button
بول کر تلاش کریں