پاکستانٹائٹل

اسلام آباد خودکش دھماکا: آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شہداء میں شامل

ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 31 افراد شہید، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

اسلام آباد خودکش دھماکا: آئی جی اسلام آباد کے قریبی رشتہ دار بھی شہداء میں شامل

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کے کزن بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی نے کی۔

انہوں نے بتایا کہ سانحے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کے قریبی عزیز بھی شامل ہیں، جس پر پولیس اور متعلقہ اداروں میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ایک خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ متعدد نمازی زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں اس وقت ہوا جب خودکش حملہ آور کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس، فوج اور رینجرز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button