ٹائٹلمشرقِ وسطیٰ

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آغاز، جوہری امور پر اہم پیش رفت

عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت عباس عراقچی کر رہے ہیں، جبکہ امریکی وفد میں اہم شخصیات شامل

ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی مذاکرات کا آغاز، جوہری امور پر بات چیت جاری

ایران اور امریکا کے درمیان باقاعدہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، جن میں اہم سفارتی اور جوہری معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عباس عراقچی کے ساتھ نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی، نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور حامد غنباری سمیت دیگر سینئر ایرانی سفارت کار بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔

دوسری جانب، مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی اسٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کر رہے ہیں، جو امریکی وفد کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان یہ جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں منعقد ہو رہے ہیں، جنہیں خطے میں سفارتی پیش رفت کے طور پر اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button