ٹائٹلعالمی امور

اوول آفس میں پریس کانفرنس، صدر ٹرمپ ایپسٹین سوال پر خاتون صحافی پر برہم

سی این این رپورٹر کیٹلن کولنز کے سوال پر تلخ جملوں کا تبادلہ، ٹرمپ نے صحافت اور ادارے پر سخت تنقید کی

اوول آفس میں پریس کانفرنس، صدر ٹرمپ صحافی کے سوال پر برہم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوول آفس میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران ایک خاتون صحافی کے سوال پر شدید برہم ہو گئے۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب صحافی نے بدنام زمانہ ایپسٹین جنسی اسکینڈل سے متعلق سوال کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران سی این این سے وابستہ صحافی کیٹلن کولنز کے سوال پر صدر ٹرمپ نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں غیر پیشہ ور رپورٹر قرار دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سی این این کی گرتی ہوئی ریٹنگز کی بڑی وجہ ایسے رپورٹرز ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی پر ذاتی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں گزشتہ ایک دہائی سے جانتے ہیں مگر کبھی انہیں مسکراتے نہیں دیکھا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق صحافی سچ نہ بولنے کی وجہ سے پُراعتماد نہیں ہوتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیٹلن کولنز ایمانداری سے کام نہیں کر رہیں اور ان کے ادارے کو اس طرزِ صحافت پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایپسٹین کیس میں ان کے خلاف کچھ بھی سامنے نہیں آیا، اس لیے اب قوم کو اس معاملے سے آگے بڑھ جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے کیٹلن کولنز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو، اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

جواب دیں

Back to top button