پاکستانٹیکنالوجی

نوشکی واقعہ: پاک فوج اور ایف سی کی بروقت کارروائی سے دشمن کے عزائم ناکام، اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی نے دہشت گردوں کی عوامی خدمت روکنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

نوشکی میں بروقت سیکیورٹی کارروائی، دشمن کے عزائم ناکام ہو گئے: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے کہا ہے کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث دشمن اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔

اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ 31 جنوری کو فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے عناصر نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ان کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد یہ تھا کہ وہ نوشکی کے عوام کی خدمت کا عمل روک سکیں، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے انہیں شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ماریہ شمعون نے پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، کور کمانڈر کوئٹہ اور آئی جی ایف سی کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی نے بلوچستان بالخصوص نوشکی کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر صورت عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کبھی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا: پاکستان زندہ باد۔

جواب دیں

Back to top button