
عالمی امور
مہاراشٹرا میں طیارہ حادثہ: نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 ہلاک
حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔
مہاراشٹرا میں طیارہ حادثہ: نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے بارہ متی میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار، ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے اور کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔







