
ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کی مہم کا آغاز، معیشت اور ایران پالیسی پر زور
صدر نے مزید کہا کہ امریکا کی سرحدیں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے مکمل طور پر بند کی گئی ہیں، اور ملک آج سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے۔
ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کی مہم کا آغاز، اقتصادی کامیابیوں اور ایران پالیسی پر زور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات باآسانی جیتے جا سکتے ہیں، اور اگر ہار گئے تو امریکا اہم مواقع کھو سکتا ہے۔
ٹرمپ نے آئیووا میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال امریکا تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہا تھا، لیکن اب معیشت مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی کم ہو گئی ہے اور انہوں نے تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس ریلیف اقدامات کیے ہیں۔
صدر نے مزید کہا کہ امریکا کی سرحدیں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے مکمل طور پر بند کی گئی ہیں، اور ملک آج سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے۔
ٹرمپ نے امریکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار بھی پیش کیے، اور کہا کہ بائیڈن کے 4 سالہ دور میں امریکا میں ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ ان کے ایک سال کے دوران یہ حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
صدر ٹرمپ نے دنیا میں امریکا کی بڑھتی ہوئی عزت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری پر بھی زور دیا، اور کہا کہ جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا امریکا میں تاریخی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، صدر نے ایران کے حوالے سے اپنی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو محدود کیا، اور حالیہ فوجی کارروائی میں کوئی شہری متاثر نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب ایک بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، اور امید ہے کہ تہران ان کے ساتھ مذاکرات کی طرف بڑھے گا۔







