ٹائٹلعالمی امور
امریکا کی ایران سے نئی ڈیل کی تیاری، ٹرمپ انتظامیہ کی چار بڑی شرائط سامنے آ گئیں
اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے بحری ناکہ بندی (نیول بلاکیڈ) کے آپشن پر بھی کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ایران کی تیل برآمدات کو روکنا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئے معاہدے کے لیے چند سخت شرائط پر غور کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان شرائط میں ایران کے افزودہ یورینیم کو مکمل طور پر ملک سے باہر منتقل کرنا، اندرونِ ملک یورینیم افزودگی کے عمل کو ختم کرنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنا اور خطے میں سرگرم اتحادی گروہوں کی حمایت روکنا شامل ہے۔
اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے بحری ناکہ بندی (نیول بلاکیڈ) کے آپشن پر بھی کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ایران کی تیل برآمدات کو روکنا ہے۔