یو اے ای کا ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان
وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش رکھتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کو اپنایا جائے۔
یو اے ای کا ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے اس کی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری راستوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی عسکری جارحیت میں نہ تو براہِ راست شامل ہوگا اور نہ ہی کسی ملک کو اپنی جغرافیائی حدود استعمال کرنے دے گا۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کسی فوجی کارروائی کے لیے لاجسٹک یا تکنیکی معاونت فراہم نہیں کی جائے گی۔
وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش رکھتا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کو اپنایا جائے۔
اماراتی حکام نے مزید کہا کہ یو اے ای بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے، اور تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔