ٹائٹلناقابل یقین

امریکی کوہ پیما ایلکس ہونولڈز نے تائی پے 101 کو رسیوں کے بغیر سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا

40 سالہ ایلکس نے اس عمارت کو سر کرنے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ صرف کیا اور یہ کام لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے لیے کیا گیا، جسے ایک معروف اسٹریمنگ سروس پر نشر کیا گیا۔

امریکی کوہ پیما ایلکس ہونولڈز نے تائی پے 101 کو رسیوں کے بغیر سر کر کے خطرناک ریکارڈ قائم کر دیا

ایک امریکی کوہ پیما ایلکس ہونولڈز نے دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک، تائیوان کی 1667 فٹ بلند تائی پے 101 کو رسیوں یا حفاظتی آلات کے بغیر سر کر کے ایک نیا اسٹنٹ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

40 سالہ ایلکس نے اس عمارت کو سر کرنے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ صرف کیا اور یہ کام لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے لیے کیا گیا، جسے ایک معروف اسٹریمنگ سروس پر نشر کیا گیا۔

اوپر پہنچنے کے بعد ایلکس نے کہا کہ "یہاں کا نظارہ زبردست ہے، ہوا بہت تیز چل رہی ہے اور مجھے لگ رہا تھا کہ میں گر سکتا ہوں، مگر میں نے اپنا توازن برقرار رکھا۔”

یہ پہلا موقع نہیں جب ایلکس نے ایسا خطرناک اسٹنٹ کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے یوسیمائٹ نیشنل پارک کی چوٹی El Capitan کو رسیوں کے بغیر سر کیا اور 2022 میں گرین لینڈ کی 3750 فٹ بلند پہاڑی کو بھی کامیابی سے سر کیا تھا۔

تائی پے 101 کی اوپر چڑھائی کے لیے ایلکس نے عمارت کے ایک مخصوص حصے کا انتخاب کیا، جہاں پیر جما کر اوپر جانا ممکن تھا۔ یاد رہے کہ یہ عمارت 101 منزلوں پر مشتمل ہے اور دنیا کی بلند ترین اور مشہور عمارتوں میں شمار ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button