ٹائٹلٹیکنالوجی

الیکٹرک پلگ کے پرونگز میں موجود سوراخ کس کام آتے ہیں؟ دلچسپ حقیقت جان لیں

ان دھاتی پرونگز کا بنیادی مقصد تو بجلی کی ترسیل ہے، مگر اکثر افراد نے یہ غور نہیں کیا ہوگا کہ بعض پلگز میں ان پرونگز کے درمیان چھوٹے سوراخ بھی ہوتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان سوراخوں کا فائدہ کیا ہے؟

الیکٹرک پلگ کے پرونگز میں موجود سوراخ کس لیے ہوتے ہیں؟ دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

گھریلو اور برقی مصنوعات کو چلانے کے لیے الیکٹرک پلگ کا استعمال ناگزیر ہوتا ہے۔ زیادہ تر برقی آلات کے ساتھ ایسا پلگ لگا ہوتا ہے جس میں دو یا تین دھاتی پرونگز (کیلوں جیسی سلاخیں) موجود ہوتی ہیں، جو بجلی کے آؤٹ لیٹ میں لگاکر ڈیوائس کو پاور فراہم کرتی ہیں۔

ان دھاتی پرونگز کا بنیادی مقصد تو بجلی کی ترسیل ہے، مگر اکثر افراد نے یہ غور نہیں کیا ہوگا کہ بعض پلگز میں ان پرونگز کے درمیان چھوٹے سوراخ بھی ہوتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان سوراخوں کا فائدہ کیا ہے؟

حیران کن طور پر ان سوراخوں کے ایک نہیں بلکہ کئی مقاصد ہوتے ہیں۔ اس طرز کے الیکٹرک پلگ کا تصور پہلی بار بیسویں صدی کے آغاز میں سائنسدان ہاروے ہبل نے متعارف کروایا تھا۔

ابتدائی ڈیزائن میں ان سوراخوں کا مقصد یہ تھا کہ پلگ آؤٹ لیٹ میں مضبوطی سے فِٹ ہو جائے اور استعمال کے دوران ڈھیلا نہ پڑے۔ تاہم وقت کے ساتھ بیشتر الیکٹرک آؤٹ لیٹس میں یہ سہولت ختم ہو گئی، جس کے باعث یہ مقصد اب عملی طور پر استعمال میں نہیں رہا۔

اس کے باوجود آج بھی پلگز میں یہ سوراخ موجود ہوتے ہیں، جس کی ایک اہم وجہ حفاظتی انتظام ہے۔ کئی الیکٹرک ڈیوائسز کے ساتھ کمپنیاں ایک چھوٹی پلاسٹک ٹائی ان سوراخوں میں لگا دیتی ہیں، جس کے ساتھ وارننگ یا حفاظتی ہدایات بھی منسلک ہوتی ہیں۔

جب تک یہ پلاسٹک ٹائی ہٹائی نہ جائے، پلگ کو آؤٹ لیٹ میں لگانا ممکن نہیں ہوتا۔ ٹائی ہٹاتے ہی صارف کو انتباہی کارڈ نظر آتا ہے، جس پر پہلی بار ڈیوائس استعمال کرنے سے متعلق اہم ہدایات درج ہوتی ہیں۔

یوں الیکٹرک پلگ کے پرونگز میں موجود یہ چھوٹے سوراخ محض ڈیزائن کا حصہ نہیں بلکہ حفاظت اور صارف کی آگاہی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button