
قالیباف: فسادات میں ملوث عناصر کو بیرونی مدد حاصل تھی
ایران کے فسادات: اسرائیل کو شدید دھچکا، پاسدارانِ انقلاب نے صورتحال سنبھال لی
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کا بیان: حالیہ فسادات پر اسرائیل کو 12 روزہ جنگ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ احتجاج اور فسادات کے معاملے پر اسرائیل کو ایسی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جو 12 روزہ جنگ سے بھی زیادہ شرمندگی کا باعث بنی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا کہ صیہونی ریاست نے ایران کے مختلف شہروں میں منظم اور مسلسل کارروائیاں کیں، تاہم ان اقدامات کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ناکام بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مختصر دورانیہ اسرائیلی حکومت کے لیے طویل جنگ سے زیادہ سخت دھچکا ثابت ہوا۔ ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے پاسدارانِ انقلاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے احتجاج کے دوران ملک میں امن و امان برقرار رکھا اور ریاستی سلامتی کو یقینی بنایا۔
محمد باقر قالیباف کے مطابق حالیہ مظاہروں کے دوران ملوث فسادی عناصر کو بیرونی مدد حاصل تھی، جبکہ بعض گروہ داعش کے طرز پر پرتشدد کارروائیوں میں بھی ملوث رہے۔



