ٹائٹلسیاست

ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کا تعاون سے انکار

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس میں این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق کیس: این سی سی آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی بندش سے متعلق زیر سماعت مقدمے میں نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

ہفتے کے روز پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر تعاون کرنے سے انکار کیا ہے کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ اس وقت کون آپریٹ کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کے دوران مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

این سی سی آئی اے کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹس کے معاملے پر ادارے میں دو الگ الگ انکوائریاں زیر التواء ہیں، جو 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو باضابطہ طور پر درج کی گئی تھیں۔ رپورٹ میں اڈیالہ جیل میں کی گئی انویسٹیگیشن کی تفصیلات کا بھی ذکر شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button