ٹائٹلعالمی امور

افغان مہاجرین کو یورپ میں جگہ نہیں ملے گی، سوئیڈش وزیر

یورپ میں افغان مہاجرین کا مسئلہ، سوئیڈن نے چارٹر فلائٹس کے ذریعے ملک بدری کی تجویز دے دی

سوئیڈن کا افغان مہاجرین کے معاملے پر یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

افغان مہاجرین سے متعلق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سوئیڈن نے یورپی ممالک سے مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ سوئیڈن کا مؤقف ہے کہ بعض افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے کے باعث یورپ کی داخلی سلامتی کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

جرمنی، ایران اور ترکیہ کے بعد سوئیڈن بھی ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے سخت پالیسی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ سوئیڈن نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے لیے دستاویزات کا ایک مشترکہ اور منظم نظام متعارف کرایا جائے۔

سوئیڈن کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو یورپ میں رہائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون شکنی کرنے والے افراد کسی بھی صورت معاشرے کا حصہ نہیں بن سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہر حال میں ملک بدر کیا جائے گا، جبکہ اس معاملے پر دیگر یورپی ممالک بھی فوری ملک بدری کے حق میں متفق نظر آتے ہیں۔

سوئیڈش وزیر نے تجویز دی ہے کہ افغان مہاجرین کو ایک مقام پر جمع کر کے چارٹر پروازوں کے ذریعے ان کے وطن واپس بھیجا جائے، تاکہ یہ عمل مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سوئیڈن میں پناہ کی درخواست مسترد ہونے والے افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس نہ بھیجا گیا تو عوام کا نظام پر اعتماد متاثر ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button