
امریکا ایران تنازع: فرانس، برطانیہ، جرمنی سمیت کئی ممالک کی پروازیں منسوخ
امریکا اور ایران کشیدگی: متعدد ممالک کی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل
امریکا اور ایران کشیدگی کے اثرات: متعدد ممالک کی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں معطل
واشنگٹن/تہران: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی فضائی آپریشن شدید متاثر ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں کئی ممالک نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں، جبکہ نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے پروازیں وقتی طور پر روک دی گئی ہیں، جبکہ کینیڈا نے تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
اسی طرح امریکا نے اسرائیل کے لیے پروازوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت تبدیلیاں کی ہیں، جبکہ جرمنی نے ایران کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ آسٹریا نے بھی تہران کے لیے پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
علاقائی صورتحال کے باعث فضائی سفر سے متعلق خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



