
متنازع ٹوئٹس کیس: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
اسلام آباد: انسانی حقوق کی معروف وکیل اور رہنما ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹوئٹس کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرۂ عدالت میں مختصر فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو الگ الگ 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالتی فیصلے کے بعد کیس نے ایک بار پھر قانونی اور سیاسی حلقوں میں توجہ حاصل کر لی ہے۔



