ٹائٹلکھیل

بھارت میں ٹینس کے مستقبل کے لیے ثانیہ مرزا کی نئی پہل: ’دی نیکسٹ سیٹ‘

ثانیہ مرزا نے نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے نیا ٹینس پروگرام لانچ کر دیا

سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ’دی نیکسٹ سیٹ‘ کے نام سے نئے ٹیلنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا

سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے نئے پروجیکٹ ’دی نیکسٹ سیٹ‘ کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بھارت میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو پروان چڑھانا اور ٹینس کے مستقبل کو مضبوط بنانا ہے۔

ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی سرگرمیاں، کامیابیاں اور زندگی کے خوبصورت لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اس نئے پروجیکٹ کے آغاز کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

’دی نیکسٹ سیٹ‘ پروگرام کے مقاصد

ثانیہ مرزا کے مطابق یہ پروگرام نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے لیے مضبوط پیشہ ورانہ رہنمائی اور تربیت فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد بھارت میں ٹینس کے معیار کو بلند کرنا اور نئے ٹیلنٹ کو عالمی سطح تک پہنچانے میں مدد دینا ہے۔

ثانیہ مرزا کی موجودہ مصروفیات

ثانیہ مرزا پہلے ہی دبئی اور حیدرآباد میں اپنی ٹینس اکیڈمیز چلا رہی ہیں، اس کے علاوہ وہ ویمنز پریمیئر لیگ میں آر سی بی کی مینٹور بھی ہیں۔ مزید یہ کہ وہ 2026ء کے آسٹریلین اوپن میں ٹینس کمنٹری بھی کرتی نظر آئیں گی۔

ثانیہ مرزا کا یہ نیا اقدام بھارت میں ٹینس کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button