پاکستانٹائٹل

ضلع خیبر: برفباری کے باعث متاثرہ خاندانوں کیلئے ریسکیو آپریشن تیز

خیبر میں برفباری، صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ ریسکیو آپریشن

شدید برفباری، وادی تیراہ میں پھنسے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث متاثر ہونے والے اندرونِ ملک بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیرِ نگرانی بروقت اور مؤثر اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان کسی جانی نقصان کے بغیر محفوظ رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ رات گئے پائندہ چینہ پہنچا دی گئی تھی، جبکہ برفباری کے باعث پھنسے خاندانوں کو فوری طور پر پائندہ چینہ میں قائم اسکولوں اور ہاسٹلز میں منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ افراد کو سردی سے بچاؤ کے لیے کھمبل فراہم کیے گئے، جبکہ بچوں میں سویٹرز اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق صوبائی حکومت، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی بروقت امدادی کوششوں سے نقل مکانی کرنے والے تمام خاندانوں کو فوری ریلیف مہیا کیا گیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ امدادی سرگرمیاں ننگروسہ سے دوہ توئی اور دوہ توئی سے لرباغ تک جاری رہیں، جبکہ برف سے بند دیگر شاہراہوں کو کھولنے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button