
پی سی بی کی تجویز: بنگلادیش کے میچز پاکستان میں کرائے جائیں
سیکیورٹی خدشات کے بعد بنگلادیش بھارت نہیں جائے گا، پی سی بی نے موقف کی حمایت کر دی
پی سی بی نے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے موقف کی حمایت کی، آئی سی سی بورڈ میٹنگ طلب
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلادیش کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط ارسال کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی سی بی نے یہ خط آئی سی سی کے تمام بورڈ ممبرز کو بھی بھیجا ہے، جس کے بعد آئی سی سی نے آج بورڈ میٹنگ طلب کر لی ہے۔ اس میٹنگ میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر بات کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی بنگلادیش کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے کا امکان کم سمجھا جا رہا ہے، تاہم پی سی بی نے تجویز دی ہے کہ بنگلادیش کے میچز پاکستان میں کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں بھارت نہ جانے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا تھا اور آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی وہ اپنے موقف پر قائم ہے۔



